دن بدن بڑھتی ماحولیاتی آلودگی اور محدود ہوتے توانائی کے وسائل سے اس بات
کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوگی تو وہ پانی ،غذائی اجناس یا
توانائی کے کم ہوتے وسائل پر ہو سکتی ہے۔
یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ توانائی الکٹرفانکس اور قابل تجدید
توانائی کے ذرائع پرچھہ روزہ ورکشاپ کے پہلے دن آسٹریا کے
وکٹوریونیونیورسٹی کے پرو فیسر اختر کلام نے کہی۔
انہوں نے خبردار کیاکہ اگر پانی، غذائی اجناس اور توانائی کی کمی کے مسئلے
کو وقت رہتے حل نہیں کیا گیا توان تینوں میں سے کسی بھی معاملے پر تیسری
عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔